تاریخ شائع کریں2019 20 February گھنٹہ 15:32
خبر کا کوڈ : 403641

آیت اللہ محسن اراکی سے محترمہ مرضیہ ہاشمی کی ملاقات

انہوں نے کہا کہ آپ نے استقامت اور قیام کیا، ایک ایسی جگہ صبر و استقامت کا مظاہرہ کیا جانا لائق تحسین ہے جہاں ہر چیز آپ کے خلاف ہو، آپ کا یہ عمل قابل تحسین ہے کیونکہ آپ مظلوم عوام کی آواز بن گئی ہیں۔     
آیت اللہ محسن اراکی سے محترمہ مرضیہ ہاشمی کی ملاقات
عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ آیت اللہ محسن اراکی نے پریس ٹی وی کی اینکر پرسن مرضیہ ہاشمی سے جنہیں چند دنوں پہلے امریکہ میں غیر قانونی طور پر گرفتار کرلیا گیا تھا  ملاقات کی ہے۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق آیت اللہ محسن اراکی نے  امریکی شہری اور پریس ٹی وی کی سینیئر اینکر پرسن مرضیہ ہاشمی سے ملاقات کے دوران کہا کہ یقینی طور پر خداوند متاعل نے آُپ کے لئے کسی خاص مقام کا انتخاب کیا ہے اور یہ رونما ہونے والے واقعات بھی اس بات کی نشاندہی کر رہے ہیں کہ خدا نے آپ کو مظلوم کا مقام عطا کیا تاکہ ظالموں کو چہرہ نمایاں کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے استقامت اور قیام کیا، ایک ایسی جگہ صبر و استقامت کا مظاہرہ کیا جانا لائق تحسین ہے جہاں ہر چیز آپ کے خلاف ہو، آپ کا یہ عمل قابل تحسین ہے کیونکہ آپ مظلوم عوام کی آواز بن گئی ہیں۔       
    
آیت اللہ اراکی نے مزید کہا کہ آپ کے ساتھ جو واقعہ پیش آیا وہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ خداوند متعال نے اپنی حکمت سے آپ کے لئے یہ بساط بچھائی اس لئے آپ سے درخواست ہے کہ اپنے مقام سے پیچھے نہ ہٹیں اور یورپ اور امریکہ کی مظلوم خواتین کا دفاع کرتی رہیں۔

انہوں نے کہا کہ یورپ اور امریکہ کی خواتین بہت زیادہ مظلوم ہیں جن کی وہاں کوئی عزت نہیں ہے، جوانی کے ایام میں انہیں ایک مشین کی طرح استعمال کیا جاتا ہے اور پھر انہیں غیر قابل استعمال قرار دے دیا جاتا ہے۔ حالانکہ اسلام نے مختلف شعبوں میں خواتین کو عزت و احترام دیا ہے اور خاندانی نظام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ لیکن مغربی ممالک اسلامی معاشرے کی خواتین کے کردار کو برعکس کر کے پیش کرتے ہیں ۔ میری آُپ کو نصیحت ہے کہ   اسلام میں خواتین کے اصل مقام کے تعارف کے ہدف پر تمرکز کریں اور مغربی دنیا کے سامنے اسلامی تعلیمات کے صحیح مفاہیم پہنچانے کی کوشش کریں۔       
 
آیت اللہ اراکی نے محترمہ مرضیہ ہاشمی کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے انہیں ایک یادگاری تحفہ بھی پیش کیا۔
 
https://taghribnews.com/vdchkxnkz23nv-d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ