تاریخ شائع کریں2019 20 February گھنٹہ 14:32
خبر کا کوڈ : 403611

سعودی ولیعہد بیس ارب ڈالر نہیں دیں گے

پاکستان پیپلز پارٹی کی وزیر محترمہ شہلا رضا نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے 20 ارب ڈالر امداد دینے کے اعلان کے باوجود صرف 10 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے، جو 5 سالوں کا پروجیکٹ ہے، اس سے عوام کو کوئی بھی فائدہ ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا،
سعودی ولیعہد بیس ارب ڈالر نہیں دیں گے
پاکستان پیپلز پارٹی کی وزیر محترمہ شہلا رضا نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے 20 ارب ڈالر امداد دینے کے اعلان کے باوجود صرف 10 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے، جو 5 سالوں کا پروجیکٹ ہے، اس سے عوام کو کوئی بھی فائدہ ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا، 20 سالوں کے لئے فری ٹیکس دیئے گئے پروجیکٹ میں پاکستان کو نوکری دینے کا بھی اختیار نہیں ہے۔

صوبائی وزیر سندھ برائے خواتین شہلا رضا نے ٹنڈوالہ یار میں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ اسٹاک مارکیٹ ڈاؤن ہوچکی ہے اور 10 ارب ڈالر کے اعلان کے باوجود بھی اسٹاک مارکیٹ ڈاؤن ہی رہے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی عروج پر ہے اور گھی، تیل، آٹا، گیس و دیگر کھانے پینے کی اشیاء میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ چین، یمن اور ایران سے تعلقات خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ آصف علی زرداری کا اومنی گروپ سے واسطہ ہے تو ان کا کیس کورٹ چل رہا ہے، سابقہ حکومت نے آصف علی زرداری کو 11 سال جیل میں رکھ کر بھی ان کے اوپر کوئی بھی کرپشن ظاہر نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ میں بیروزگاری غربت، مہنگائی ختم کرانے کی کوشش کے دوران مخالفین رکاوٹیں پیدا کرتے رہے اور کر رہے ہیں، پرویز مشرف کے دور میں 8 سال اور سپریم کورٹ کی جانب سے 5 سال نوکریوں پر پابندی ہونے کے سبب بیروزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcezx8ezjh87pi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ