تاریخ شائع کریں2019 20 February گھنٹہ 14:27
خبر کا کوڈ : 403607

سعودی ولی عہد کا بھارت میں 55 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جس طرح سعودی شہزادے کو ضرورت سے زیادہ پرٹوکول دیا گیا، یہ عزت افزائی سے زیادہ خوشامد کا اظہار تھا۔
سعودی ولی عہد کا بھارت میں 55 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان سے بڑے پروٹوکول کیساتھ الوداع ہونے کے بعد بھارت کے دورے پر پہنچ گئے۔ جہاں بھارت کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد نہ انڈین ائیر فورس کے جنگی طیاروں نے حصار میں لیا، نہ شاہی سواری پر بٹھایا گیا، نہ ہی بھارتی میڈیا نے شور مچایا، نہ وزیراعظم مودی نے ڈراٸیور بن کر انکی گاڑی چلائی۔

بھارت میں سعودی شہزادے کو معمول کے مطابق پروٹوکول دیا گیا، لیکن سعودی ولی عہد نے بھارت پہنچتے ہی 44 ارب ڈالر کی ریفاٸنری سمیت 55 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا اور سعودی عرب میں قید بھارتی شہریوں کو چھوڑنے کا اعلان بھی کیا، جس کیلئے بھارتی وزیراعظم سمیت کسی بھارتی رہنماء نے درخواست نہیں کی۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جس طرح سعودی شہزادے کو ضرورت سے زیادہ پرٹوکول دیا گیا، یہ عزت افزائی سے زیادہ خوشامد کا اظہار تھا۔
https://taghribnews.com/vdcjytexauqeymz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ