تاریخ شائع کریں2019 20 February گھنٹہ 14:02
خبر کا کوڈ : 403592
یہ مکمل طور پر مسخ شدہ خبر ہے، میں اس خبر کا جواب دوں گا

شاہ محمود قریشی نے اسرائیل سے متعلق بیان کی مکمل طور پر تردید کردی

بھارت کے مؤقر جریدے ٹائمز آف انڈیا نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اسرائیل سے تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے، جس کی وزیر خارجہ نے تردید کی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے اسرائیل سے متعلق بیان کی مکمل طور پر تردید کردی
بھارت کے مؤقر جریدے ٹائمز آف انڈیا نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اسرائیل سے تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے، جس کی وزیر خارجہ نے تردید کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ محمود قریشی نے میونخ میں ہونے والی سکیورٹی کانفرنس کے دوران اسرائیلی صحافی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ خطے کی سیاسی صورتحال میں بہتری آئی تو پاکستان اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ شاہ محمود قریشی کے اس بیان کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہوگئی ہے، کیونکہ دیگر مسلم ممالک کی طرح پاکستان نے بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا اور دونوں ممالک کے درمیان کوئی سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کو اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات میں آگے بڑھنے سے دلچسپی ہے، جبکہ فلسطین اسرائیل تنازعہ کے حل میں ہونے والی کوئی پیش رفت بھی کافی مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ اگر امریکی منصوبہ ایسا کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو یہ بہتر ہوگا۔ ہم اسرائیل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ اس خطے میں ہمارے کئی دوست ہیں اور ہم چاہیں گے کہ وہ بھی رابطہ کریں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور اسرائیل نے ماضی میں بھی ایک دوسرے سے قریب آنے کی کوشش کی تھی اور یکم ستمبر 2005ء کو استنبول میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان اور اسرائیل کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کی تشہیر ہوئی تھی اور اس سے چند ہفتے قبل پاکستانی صدر پرویز مشرف اور اسرائیلی وزیراعظم ایرئل شیرون نے مصافحہ کیا تھا۔ کئی اسلامی ممالک کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں، لیکن اب اکثر مسلم ممالک اور اسرائیل ایران سے لاحق مبینہ خطرے کی بنیاد پر ایک دوسرے کے قریب آرہے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ مکمل طور پر مسخ شدہ خبر ہے ، میں اس خبر کا جواب دے دوں گا۔
https://taghribnews.com/vdcco1q0i2bqxp8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ