تاریخ شائع کریں2019 19 February گھنٹہ 20:25
خبر کا کوڈ : 403401

امریکہ کی یمن میں عرب اتحاد کی کارروائیوں کی حمایت

امریکہ یمن میں امن و امان کی بحالی اور انصاراللہ اور القاعدہ کے خلاف جاری جنگ میں سعودی عرب کی ہر ممکن معاونت کرے گا
امریکہ کی یمن میں عرب اتحاد کی کارروائیوں کی حمایت
امریکی سینٹرل کمان کے ڈپٹی ڈائریکٹر میجر جنرل ڈیوڈ سی ہل نے کہا ہے کہ امریکہ یمن میں عرب اتحاد کی کارروائیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

ڈیوڈ سی ہل نے میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ یمن میں امن و امان کی بحالی اور انصاراللہ اور القاعدہ کے خلاف جاری جنگ میں سعودی عرب کی ہر ممکن معاونت کرے گا، یمن میں آئینی حکومت کے خلاف مسلح کارروائیاں کرنے والوں کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے کیلئے خصوصی تعاون جاری رہے گا۔

انہوں نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا اصل ہدف القاعدہ اور داعش ہیں اور ان کے خلاف اپنے اتحادی ممالک کو تمام وسائل اور  ہر ممکن امداد فراہم کی جائے گی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کی یمن کے نہتے عوام کے خلاف جنگ جاری ہے جس کے لیے امریکہ سعودی اتحاد کی مسلسل امداد کررہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcbgfba8rhbgap.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ