تاریخ شائع کریں2019 19 February گھنٹہ 20:06
خبر کا کوڈ : 403400

مصر میں فوجی آپریشن میں 16 شدت پسند جنگجو ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے فوجی آپریشن کا آغاز گزشتہ روز قاہرہ کے سیاحتی علاقے میں ایک خود کش دھماکے میں 2 غیر ملکی سیاحوں اور پولیس اہلکار کی ہلاکت کے ردعمل میں کیا
مصر میں فوجی آپریشن میں 16 شدت پسند جنگجو ہلاک
مصر میں سیکیورٹی فورسز کے فوجی آپریشن میں 16 شدت پسند جنگجو اور 2 فوجی ہلاک ہوگئے۔

مصر کے سرکاری اخبار الاہرام نے شمالی سینائی کے شہر العرش میں فوجی آپریشن کے دوران 16 شدت پسند جنگجوؤں کے مارے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔ شدت پسندوں کی جوابی فائرنگ سے 2 فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔

مصری حکام نے کامیاب آپریشن کے بعد اس علاقے سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کے مکمل خاتمے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ چند جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ دہشت گردوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی۔

سیکیورٹی فورسز نے فوجی آپریشن کا آغاز گزشتہ روز قاہرہ کے سیاحتی علاقے میں ایک خود کش دھماکے میں 2 غیر ملکی سیاحوں اور پولیس اہلکار کی ہلاکت کے ردعمل میں کیا۔ قاہرہ میں سیاحوں پر حملے میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں دہشت گردوں کے سیاحوں کی بس پر حملے میں 4 سیاح ہلاک ہوگئے تھے جس کے جواب میں اگلے روز سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 40 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcawenyw49nwy1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ