مصر میں فوجی آپریشن میں 16 شدت پسند جنگجو ہلاک

30 بهمن 1397 گھنٹہ 20:06

سیکیورٹی فورسز نے فوجی آپریشن کا آغاز گزشتہ روز قاہرہ کے سیاحتی علاقے میں ایک خود کش دھماکے میں 2 غیر ملکی سیاحوں اور پولیس اہلکار کی ہلاکت کے ردعمل میں کیا


مصر میں سیکیورٹی فورسز کے فوجی آپریشن میں 16 شدت پسند جنگجو اور 2 فوجی ہلاک ہوگئے۔

مصر کے سرکاری اخبار الاہرام نے شمالی سینائی کے شہر العرش میں فوجی آپریشن کے دوران 16 شدت پسند جنگجوؤں کے مارے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔ شدت پسندوں کی جوابی فائرنگ سے 2 فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔

مصری حکام نے کامیاب آپریشن کے بعد اس علاقے سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کے مکمل خاتمے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ چند جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ دہشت گردوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی۔

سیکیورٹی فورسز نے فوجی آپریشن کا آغاز گزشتہ روز قاہرہ کے سیاحتی علاقے میں ایک خود کش دھماکے میں 2 غیر ملکی سیاحوں اور پولیس اہلکار کی ہلاکت کے ردعمل میں کیا۔ قاہرہ میں سیاحوں پر حملے میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں دہشت گردوں کے سیاحوں کی بس پر حملے میں 4 سیاح ہلاک ہوگئے تھے جس کے جواب میں اگلے روز سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 40 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 403400

خبر کا ایڈریس: http://www.taghribnews.com/ur/news/403400/مصر-میں-فوجی-ا-پریشن-16-شدت-پسند-جنگجو-ہلاک

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  http://www.taghribnews.com