تاریخ شائع کریں2019 19 February گھنٹہ 17:56
خبر کا کوڈ : 403383

امریکی ریاستوں نے صدر ٹرمپ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا

امریکا کی 16 ریاستوں نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے پر صدر ٹرمپ کے خلاف وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا۔
امریکی ریاستوں نے صدر ٹرمپ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا
امریکا کی 16 ریاستوں نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے پر صدر ٹرمپ کے خلاف وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا۔ 

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 16 ریاستوں نے جنوبی کیلیفورنیا کی وفاقی عدالت میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایمرجنسی نافذ کر کے سرحدی دیوار تعمیر کرنے کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی کے لیے استدعا کردی۔

اس حوالے سے ریاست کیلیفورنیا کے اٹارنی جنرل نے میڈیا کو بتایا کہ 16 امریکی ریاستوں نے عدالت سے صدر ٹرمپ کو ٹیکس ادا کرنے والوں کی رقوم کو ذاتی مرضی اور اپنے مفادات کے حصول کے لیے استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست کی ہے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی اپنے مقاصد میں کامیابی کی صورت میں مستقبل کے صدور کے لیے مثال قائم ہو جائے گی کہ اور جب بھی کانگریس کثرت رائے سے فنڈز جاری کرنے سے انکار کیا تو صدر ایمرجنسی نافذ کردیا کریں گے۔

واضح رہے کہ میکسیکو کی سرحد پر حفاظتی دیوار کی تعمیر کے لیے درکار فنڈز پر من مانی رقم نہ ملنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کردی ہے جس کے بعد انہیں کسی بھی کام کے لیے من مانے فنڈز کے اجراء کا اختیار مل گیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcaaenye49nwe1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ