>> پاکستان دہشتگردوں کو اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکے | تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
تاریخ شائع کریں2019 17 February گھنٹہ 16:51
خبر کا کوڈ : 402865

پاکستان دہشتگردوں کو اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکے

دہشتگرد اس کی سرزمین کا استعمال کرتے ہوئے ایران میں سفاکانہ کارروائیاں کرتے ہیں
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو زاہدان کے حالیہ دہشتگرد حملے پر جواب دینا ہوگا کہ کس طرح دہشتگرد اس کی سرزمین کا استعمال کرتے ہوئے ایران میں سفاکانہ کارروائیاں کرتے ہیں
پاکستان دہشتگردوں کو اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکے
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو زاہدان کے حالیہ دہشتگرد حملے پر جواب دینا ہوگا کہ کس طرح دہشتگرد اس کی سرزمین کا استعمال کرتے ہوئے ایران میں سفاکانہ کارروائیاں کرتے ہیں.

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی نےآج اتوار کے روز پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زاہدان، خاش سپر ہائی وے پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

علی لاریجانی نے کہا کہ پاکستانی حکومت کو اپنی سرزمین میں دہشتگرد گروہوں کی نقل و حرکت اور سازشوں پر جوابدہ ہونا ہوگا اس لئے کہ اس قسم کی کارروائیاں ایران و پاکستان کے تعلقات کو متاثر کر سکتی ہیں۔

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اسی طرح وارسا میں ایران مخالف اجلاس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وارسا اجلاس امریکہ اور صیہونی حکومت  کا عجلت میں لیا گیا فیصلہ ہے اور اس سے انھیں کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز زاہدان، خاش سپر ہائی وے پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بس پر ہونے والے دہشتگرد گروہ جیش ظلم کے حملے میں 27 اہلکار شہید اور 13 زخمی ہوئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcepw8enjh87vi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ