تاریخ شائع کریں2019 17 February گھنٹہ 13:20
خبر کا کوڈ : 402822

وزیرخارجہ سشما سوراج کی نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات

ملاقات میں ایران و ہندوستان باہمی روابط اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا
ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے سنیچر کو یورپ جاتے ہوئے تہران میں اپنے مختصر قیام میں ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات میں باہمی روابط اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا
وزیرخارجہ سشما سوراج کی نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات
ہندوستان نے ایک بار پھر امریکا کی ایران مخالف پابندیوں کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے سنیچر کو یورپ جاتے ہوئے تہران میں اپنے مختصر قیام میں ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات میں باہمی روابط اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے اس ملاقات میں کہا کہ ہندوستان ایران کے خلاف امریکا کی خودسرانہ پابندیوں پرعمل نہیں کرے گا۔
اس ملاقات میں ہندوستان کی وزیرخارجہ سشما سوراج اور ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان اور ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے صدر مقام سرینگر میں انجام پانے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کئے جانے اور امن و امان کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
https://taghribnews.com/vdchiinki23nv6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ