تاریخ شائع کریں2019 16 February گھنٹہ 22:00
خبر کا کوڈ : 402710

ٹرمپ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر ننسی پلوسی نے کہا
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر ننسی پلوسی نے ٹرمپ کے ذریعےملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے اعلان کو بنیادی آئین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ قانون سے بالاتر نہیں ہیں
ٹرمپ خود کو قانون سے بالاتر  سمجھتے ہیں
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر ننسی پلوسی نے ٹرمپ کے ذریعےملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے اعلان کو بنیادی آئین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ قانون سے بالاتر نہیں ہیں۔

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر ننسی پلوسی نے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے اعلان کے تعلق سے ٹرمپ کے اقدام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے ایک ایسے بحران کا بہانہ بناکر ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا ہے جو ملک میں پایا ہی نہیں جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ اپنے اس اعلان کے ذریعے دفاعی بجٹ میں سے چوری کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی کوشش کررہے ہیں کہ وہ جو کچھ قانونی طریقے سے حاصل نہیں کرسکے ہیں اب اس طرح سے حاصل کریں۔

ننسی پلوسی نے کہا کہ حالات کا جائزہ لئے بغیر ایمرجنسی کا نفاذ بنیادی طور پر طاقت کے توازن کو تبدیل کرکے رکھ دے گا۔ انہوں نے ریپبلیکن ارکان سے کہا کہ وہ ملک کے آئین کو بچانے کے لئے ڈیموکریٹ ارکان کا ساتھ دیں۔

اس درمیان ریاست کیلی فورنیا کے پراسیکوٹر نے کہا ہے کہ وہ ایمرجنسی نافذ کرنےکے ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف عدالت میں شکایت کریں گے۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے پراسیکیوٹر خاویر بیسرا نے میکسیکو کے ساتھ امریکا کے مشترکہ سرحدی علاقوں میں ہر طرح کی ایمرجنسی کو مسترد کردیا اور کہا کہ ٹرمپ کے پاس اس طرح کے مسئلے پر ایمرجنسی نافذ کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا میں کوئی بھی شخص حتی صدر بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے اور صدر کو فریبی اقدام کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

واضح رہےکہ امریکی صدرٹرمپ نے سرانجام جمعے کو اپنی دھمکی کو عملی جامہ پہنا دیا اور میکسیکو سے ملنے والی امریکی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لئے کانگریس کو بائی پاس کرنے کی غرض سے ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی۔

اس سے پہلے امریکی کانگریس نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ وہ میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لئے ایک اعشاریہ چار ارب ڈالر کی منظوری دینے کو تیار ہے لیکن ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اس دیوار کی تعمیر کے لئے پانچ  اعشااریہ چھے ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔

میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے معاملے پر وائٹ ہاؤس کے ساتھ ڈیموکریٹس اراکین کانگریس کے اختلافات کے باعث ملک میں پینتیس روز تک حکومتی شٹ ڈاؤن ہوا اور لاکھوں ملازمین کام پر نہیں گئے۔
https://taghribnews.com/vdcdfx0ozyt0z56.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ