تاریخ شائع کریں2019 16 February گھنٹہ 21:53
خبر کا کوڈ : 402708

داعشی دہشتگردوں کی برطانیہ میں کوئی جگہ نہیں

برطانوی وزیر‍ داخلہ اخبار ڈیلی ٹیلی گراف میں اپنے ایک مقالے میں لکھا
جو داعشی عناصر برطانیہ لوٹنا چارہ رہے ہیں وہ باز پرس اور قانونی کارروائی کے لئے تیار رہیں بصورت دیگر انہیں واپس لوٹنے کی اجازت نہیں ہوگی
داعشی دہشتگردوں کی برطانیہ میں کوئی جگہ نہیں
برطانوی وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ داعش کے عناصر کو ملک میں واپس نہیں آنے دیا جائے گا۔

برطانوی وزیر‍ داخلہ اخبار ڈیلی ٹیلی گراف میں اپنے ایک مقالے میں لکھا ہے جو داعشی عناصر برطانیہ لوٹنا چارہ رہے ہیں وہ باز پرس اور قانونی کارروائی کے لئے تیار رہیں بصورت دیگر انہیں واپس لوٹنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ان دنوں داعش سے وابستہ ایک برطانوی کمسن بچی کی واپسی کا معاملہ برطانیہ میں موضوع بحث بنا ہوا ہے۔

برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید نے کہا کہ جن لوگوں نے برطانیہ کو ترک کردیا  اور داعش میں شامل ہوگئے وہ برطانیہ سے متنفر تھے۔

خبروں کے مطابق چھے سو سے زائد برطانوی شہری دہشت گرد گروہوں خاص طور پر داعش گروہ میں شامل ہونے کے لئے عراق اور شام گئے تھے اور اب جبکہ داعش کو شکست ہوچکی ہے تو یہ بچے ہوئے عناصر اور ان کے گھر والے بتدریج واپس برطانیہ لوٹ رہے ہیں۔

عراق اور شام میں داعش کی شکست کے بعد یورپی ملکوں کے داعشی عناصر کی اپنے اپنے ملکوں میں واپسی کے خوف سے یورپ میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcawunya49nw01.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ