QR codeQR code

سعودی اتحاد کی الحدیدہ میں فائر بندی کی خلاف ورزی

مغربی یمن میں واقع الحدیدہ میں فائر بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ بدستور جاری ہے

15 Feb 2019 گھنٹہ 17:51

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے بدھ کی رات اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے مغربی یمن میں واقع الحدیدہ میں فائر بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔


یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے بدھ کی رات اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے مغربی یمن میں واقع الحدیدہ میں فائر بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد کے فوجیوں نے گذشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران الحدیدہ میں فائر بندی کی دو سو ستانوے بار خلاف ورزی کی۔

انھوں نے کہا کہ سعودی اتحاد، کبھی فائر بندی پر قائم نہیں رہا اور اس کی جانب سے جاری یہ خلاف ورزی، یمن میں قیام امن کے لئے عالمی برادری کی کوششوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں اڑائے جانے کے مترادف ہے۔

واضح رہے کہ الحدیدہ میں اٹھارہ دسمبر سے فائر بندی کے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے جس پر یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورس تو قائم ہے تاہم سعودی اتحاد کی جانب سے اب تک اس پرعمل نہیں کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 402461

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/402461/سعودی-اتحاد-کی-الحدیدہ-میں-فائر-بندی-خلاف-ورزی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com