تاریخ شائع کریں2019 15 February گھنٹہ 17:23
خبر کا کوڈ : 402453

ایران سے تعلقات یورپی ممالک کو مپنگے پڑسکتے ہیی

برطانیہ، فرانس اور جرمنی کو ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات قائم رکھنے پر خبردار کرتے ہوئے کہا
نائب امریکی صدر مائیک پینس نے برطانیہ، فرانس اور جرمنی کو ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات قائم رکھنے پر خبردار کرتے ہوئے کہا
ایران سے تعلقات یورپی ممالک کو مپنگے پڑسکتے ہیی
امریکہ نے کہا ہے کہ اگر یورپی ممالک نے ایران سے رابطہ رکھا تو خلیج بڑھے گی۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق نائب امریکی صدر مائیک پینس نے برطانیہ، فرانس اور جرمنی کو ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات قائم رکھنے پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کمزور اقتصادی اقدامات سے ایران مستحکم اور یورپی یونین کے ممالک کمزور ہوں گے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ امریکی اقتصادی پابندیوں کی زد میں آئے ایران کے ساتھ اقتصادی رابطے سے واشنگٹن اور یورپی ممالک کے تعلقات میں خلا وسیع ہوگا۔

مائیک پینس نے کہا کہ وقت آچکا ہے کہ یورپی پارٹنرز، ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے دستبردار ہو کر ہمارے ساتھ کھڑے ہوجائیں ۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس مئی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ایران بغیر کسی حد کے یورینیم افزودگی کو دوبارہ شروع کرسکتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdchminkx23nvkd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ