QR codeQR code

دشمن تفرقہ کی آرزوں کو اپنی قبر میں لے کر جائے گا

ایران میں اہلسنت مدارس کمیٹی کے رکن " شیخ خلیل افرا" نے کہا

14 Feb 2019 گھنٹہ 17:59

دشمن سے انقلاب اسلامی کی 40 ویں سالگرہ پر عوام کی والیہانہ شرکت اور جوش خروش ہضم نہیں ہوا اور اپنی دشمن کی آگ کو ٹھنڈہ کرنے کے لیے اس بزدلانہ کاروائی کا سہارا لیا ہے


دشمن تفرقہ کی آرزوں کو اپنی قبر میں لے کر جائے گا

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران میں اہلسنت مدارس کمیٹی کے رکن " شیخ خلیل افرا" نے تقریب کے خرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، سپاہ پاسداران کے بہادر جوانوں پر رات کی تایکی میں بزدلانہ کاروائی کی مذمت کرتے ہیں اور اسلامی جمہوری ایران کے بہادر جوانوں کو اس عظیم قربانی پر خراج عقیدت اور ان کے خانوادوں  اور رہبر انقلاب اسلامی کو تعذیت پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا دشمن سے انقلاب اسلامی کی 40 ویں سالگرہ پر عوام کی والیہانہ شرکت اور جوش خروش ہضم نہیں ہوا اور اپنی دشمن کی آگ کو ٹھنڈہ کرنے کے لیے اس بزدلانہ کاروائی کا سہارا لیا ہے۔
ملت ایران نے دشمن کی گمراہ کردینے والی پالیسیوں کا ڈٹ کا مقابلہ کیا ہے اور دشمن کو ان 40 سالوں میں ہر سازش کے مقابلے میں عوام کی جانب سے منہ کی کھانی پڑی ہے اور عوام نے ہمیشہ ہی اپنے رہبر اور اسلامی نظام پر بھروسہ کیا ہے یہی وجہ ہے کہ دشمن بزدلانہ کارویوں پر اتر آیا ہے لیکن ایران کے بہادر جوان اس سازشوں کو بھی جلد مٹی میں ملا دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 402297

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/402297/دشمن-تفرقہ-کی-آرزوں-کو-اپنی-قبر-میں-لے-کر-جائے-گا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com