تاریخ شائع کریں2019 14 February گھنٹہ 17:22
خبر کا کوڈ : 402293

ذمہ دار ادارے دہشتگردانہ حملے کا سنجیدہ اور فوری نوٹس لیں

تکفیری ٹولے کے دہشتگردانہ حملے میں شہید ہونے والوں کے تعلق سے پیغام تسلیت جاری کیا
رہبرانقلاب اسلامی نے گزشتہ شب ایران کے صوبۂ سیستان و بلوچستان میں تکفیری ٹولے کے دہشتگردانہ حملے میں شہید ہونے والوں کے تعلق سے پیغام تسلیت جاری کیا
ذمہ دار ادارے دہشتگردانہ حملے کا سنجیدہ اور فوری نوٹس لیں
رہبرانقلاب اسلامی نے گزشتہ شب ایران کے صوبۂ سیستان و بلوچستان میں تکفیری ٹولے کے دہشتگردانہ حملے میں شہید ہونے والوں کے تعلق سے پیغام تسلیت جاری کیا۔

بسم الله الرحمن الرحیم

آلۂ کار مجرموں کے ہاتھ ایک بار پھر نیک صالح اور خدمتگزار جوانوں کے خون میں رنگین ہوئے اور سنگدل اور روسیاہ دہشتگردوں نے ملک کا سرمایہ شمار ہونے والے ان جوانوں کو شہید کیا جنہوں نے خود کو اپنے وطن کی سرحدوں کے تحفظ اور قوم کے امن چین  کے پاسداری کے لئے وقف کیا تھا۔شک نہیں کہ اس دہشتگردانہ کاروائی میں ملوث عناصر کا علاقائی اور غیر علاقائی خفیہ ایجنسیوں سے تعلق ہے اور ملک کے مربوطہ اور ذمہ دار ادارے اس نکتے پر مرکوز ہو کر اس پر سنجیدہ نوٹس لیں۔

میں ان مظلوم شہدا کے اہل خانہ اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے عظیم کنبے کو تعزیت و مبارکباد پیش کرتا ہوں اور خداوند عالم سے ان کے لئے صبر و اجر، شہدا کے لئے علو درجات اور زخمیوں کے لئے شفائے عاجل کا طلبگار ہوں۔اس واقعے میں ہونے والی ممکنہ لاپرواہی کی تحقیق بھی سپاہ کا حتمی فرض ہے۔

سیّدعلی خامنه‌ای

14 فروری 2019
https://taghribnews.com/vdcjh8extuqey8z.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ