تاریخ شائع کریں2019 14 February گھنٹہ 11:43
خبر کا کوڈ : 402228

سپاہ پاسداران کی بس پر خودکش حملے میں27 شہید و 17 زخمی

خودکش حملہ کر کے سرحدوں کا دفاع کرنے والے بعض اہلکاروں کو زاہدان،خاش شاہراہ پر شہید و زخمی کردیا۔
تکفیری دہشتگردوں نے رزمندگان اسلام کی بس پر خودکش حملہ کر کے سرحدوں کا دفاع کرنے والے بعض اہلکاروں کو زاہدان،خاش شاہراہ پر شہید و زخمی کردیا۔
سپاہ پاسداران کی بس پر خودکش حملے میں27 شہید و 17 زخمی
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس بریگیڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تکفیری دہشتگردوں نے رزمندگان اسلام کی بس پر خودکش حملہ کر کے سرحدوں کا دفاع کرنے والے بعض اہلکاروں کو زاہدان،خاش شاہراہ پر شہید و زخمی کردیا۔

سپاہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایرانی عوام سے اسلامی انقلاب کی 40 ویں سالگرہ کے جشن میں عالمی سامراج کے گماشتوں کو ہونے والی شکست کے بعد استکباری طاقتوں اور تسلط پسندوں سے وابستہ خفیہ ایجنسیوں نے ایرانی عوام کی خوشیوں کو خراب کرنے کے مقصد کے تحت آج شام زاہدان،خاش شاہراہ پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایک بس پر خودکش حملہ کیا جس کے نتیجے میں 27 اہلکار شہید و 13 زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ بزدل تکفیری دشمنوں نے بارودی مواد سے بھری ایک گاڑی سے بس پر خودکش حملہ کیا جس کے نتیجے میں اب تک سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی قدس بریگیڈ کے 70 اہلکار شہید اور 13 زخمی ہو گئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
https://taghribnews.com/vdchiink623nvid.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ