تاریخ شائع کریں2019 14 February گھنٹہ 11:37
خبر کا کوڈ : 402224

شیخ عیسی قاسم کو مکمل علاج کے لیے تہران منتقل کردیا گیا

شیخ عیسی قاسم کو مکمل علاج اور بعض ٹیسٹوں کے لئے تہران کے ایک اسپتال میں داخل
بحرینی شیعیوں کے قائد آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو مکمل علاج اور بعض ٹیسٹوں کے لئے تہران کے ایک اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔
شیخ عیسی قاسم کو مکمل علاج کے لیے تہران منتقل کردیا گیا
آیت اللہ شیخ عیسی قاسم تہران کے ایک اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

المقاوم کی رپورٹ کے مطابق بحرینی شیعیوں کے قائد آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو مکمل علاج  اور بعض ٹیسٹوں کے لئے تہران کے ایک اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق المقاوم نے اس سے قبل کہا تھا کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو نجف اشرف سے مشہد مقدس منتقل کردیا گیا ہے ۔

شیخ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم بحرینی عوام کے روحانی پیشوا ہیں ۔ بحرینی حکومت نے ان کے گھر کا 2 سال تک محاصرہ کیا اور اس کے بعد انھیں علاج کے لئے لندن منتقل کردیا گیا۔ جہاں سے انھیں پہلے نجف اشرف اور پھر وہاں سے انھیں علاج کی تکمیل کے لئے تہران کے ایک اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdxx0ooyt0zx6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ