تاریخ شائع کریں2019 14 February گھنٹہ 11:30
خبر کا کوڈ : 402222

شام میں فرانسیسی فوج کے ٹھکانے پر حملے میں متعدد ہلاک

انٹیلی جینس مرکز کو نشانہ بنانا تھا۔ یہ مرکز الرقہ میں شکر کے ایک کارخانے میں قائم تھا۔
دھماکے کا مقصد فرانسیسی فوجیوں کے انٹیلی جینس مرکز کو نشانہ بنانا تھا۔ یہ مرکز الرقہ میں شکر کے ایک کارخانے میں قائم تھا۔
شام میں فرانسیسی فوج کے ٹھکانے پر حملے میں متعدد ہلاک
شام کے الرقہ علاقے میں فرانسیسی فوجیوں کے ہیدکوارٹر میں ہونے والے دھماکے میں متعدد فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق دھماکے کا مقصد فرانسیسی فوجیوں کے انٹیلی جینس مرکز کو نشانہ بنانا تھا۔ یہ مرکز الرقہ میں شکر کے ایک کارخانے میں قائم تھا۔

اس دھماکے بعد امریکی اتحاد کے فوجیوں نے علاقے کو اپنے محاصرے میں لے لیا۔

شام سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ ترکی کی سرحد سے ملنے والے الراعی کے مضافاتی علاقے میں ایک چیک پوسٹ پر ہونے والے کار بم دھاکے میں تین پولیس اہلکار اور چار عام شہری مارے گئے ہیں۔

الراعی کے علاقے کو ترک فوجی کنٹرول کرتے ہیں۔

دریں اثنا شامی فوج نے ایک کارروائی کرتے ہوئے شمال مشرقی حلب کے مضافاتی علاقے میں مسلح گروہوں کے قبضے سے بیس شامی شہریوں کو رہا کرا لیا۔
https://taghribnews.com/vdcb55ba5rhbg5p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ