تاریخ شائع کریں2019 14 February گھنٹہ 11:03
خبر کا کوڈ : 402212

امریکہ میں ایک اور سیاہ فام امریکی نسلی تعصب کی نظر ہوگیا

امریکی پولیس کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد سیاہ فاموں کی ہوتی ہے
نسلی اقلیتوں اور سیاہ فاموں کے خلاف امریکی پولیس کے متعصبانہ طرز سلوک اور حتی قتل کی خـبریں تواتر کے ساتھ میڈیا پر آتی رہتی ہیں۔اعداد وشمار کے مطابق امریکی پولیس کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد سیاہ فاموں کی ہوتی ہے
امریکہ میں ایک اور سیاہ فام امریکی نسلی تعصب کی نظر ہوگیا
امریکی شہرولیجو میں پولیس نے ایک بار پھرنسلی تعصبکا مظاہرہ کرتے ہوئے سیاہ فام ریپر گلوکار کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

ریاست کیلی فورنیا کے شہرvallejo میں 21 سالہ سیاہ فام ریپرسنگرWillie bo کوایک ریستوران کے باہران کی کار پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

پولیس کا موقف ہے کہ ریستوران کے ملازمین نے اطلاع دی تھی کہ ایک شخص اپنی کارمیں سو رہا ہے، پولیس موقع پر پہنچی اور کار کا جائزہ لیا تو ڈرائیونگ سیٹ پر موجود شخص کی گود میں ایک گن رکھی نظر آئی ۔

اس صورتحال میں پولیس نے گاڑی کو روکے رکھنے کی کوشش کی تاہم ڈرائیورنے تیزی سے گاڑی آگے بڑھا دی اور پولیس کو اپنے تحفظ کے لیے گولی چلانا پڑی۔

دوسری جانب ریپرسنگرکے بھائی نے ایک اخبارسے گفتگومیں کہا کہ پولیس نے معاملے کا پُرامن حل نکالنے کے بجائے ویلی کو قتل کر دیا، یہ نسلی تعصب کا کیس ہے۔

ریپرسنگرکے بھائی کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کا کام حراست میں لینا تھا، مگر پولیس خود جج، جیوری اورجلاد بن گئی۔

نسلی اقلیتوں اور سیاہ فاموں کے خلاف امریکی پولیس کے متعصبانہ طرز سلوک اور حتی قتل کی خـبریں تواتر کے ساتھ میڈیا پر آتی رہتی ہیں۔اعداد وشمار کے مطابق امریکی پولیس کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد سیاہ فاموں کی ہوتی ہے۔
https://taghribnews.com/vdca6unyu49nwu1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ