تاریخ شائع کریں2019 11 February گھنٹہ 14:44
خبر کا کوڈ : 401710

جواد ظریف کی لبنان کی سیاسی شخصیات اور نمائندوں سے ملاقات

لبنان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا عزم رکھتے ہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے کہا ہے کہ ہم لبنانی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں اور لبنان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا عزم رکھتے ہیں
جواد ظریف کی لبنان کی سیاسی شخصیات اور نمائندوں سے ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے کہا ہے کہ ہم لبنانی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں اور لبنان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا عزم رکھتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف لبنان کے دو روزہ دورے پر بیروت پہنچ گئے ہیں۔ جہاں انھوں نے لبنان کی سیاسی شخصیات اور مختلف احزاب کے نمائندوں سے ملاقات میں کہا ہے کہ ہم لبنانی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں اور لبنان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا عزم رکھتے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے لبنان کے دورے پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم عالمی سامراجی طاقتوں کی عداوت اور دشمنی کے باوجود علاقائی قوموں خاص طور پر فلسطینی اور لبنانی قوم کے ساتھ کھڑی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران لبنان کے ساتھ تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کا عزم رکھتا ہے۔ اس ملاقات میں لبنان کی سیاسی  و سماجی شخصیات اور نمائندوں نے انقلاب اسلامی کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر ایرانی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی۔
https://taghribnews.com/vdccssq0x2bqxm8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ