QR codeQR code

بن سلمان کے دورے پاکستان کے خلاف زبردست عوامی احتجاج

سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کی پاکستان کے دورے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیاگیا

11 Feb 2019 گھنٹہ 14:14

تحریک حمایت مظلومین جہان کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کی پاکستان کے دورے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیاگیا


پاکستان کے غیور عوام نے سعودی ولیعہد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔

تحریک حمایت مظلومین جہان کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کی پاکستان کے دورے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔

مظاہرین نے یمنی عوام پر مسلط کی گئی چار سالہ جنگ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ہزاروں انسانوں کی شہادت کا ذمہ دار محمد بن سلمان کو ٹھہرایا، مظاہرین سے خطاب میں سید علی رضوی نے کہا کہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان اسرائیلی مفادات کے تناظر میں ہے، پاک افواج  کو کسی صورت پرائی جنگ میں شرکت نہیں کرنے دیں گے، محمد بن سلمان کی مخالفت کا مطلب فلسطین، یمن اور بحرین کے مظلومین کی حمایت کرنا ہے۔
مظاہرین سے خطاب میں ملک اقرار نے کہا کہ خاندان سعود کی عرب عوام سے کی گئی خیانتیں روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔ یمن کے عوام پر جنگ مسلط کی گئی اور مسلمانوں کا خون بہایا گیا۔

 محمد اکبر شیرازی اور سید حسین شیرازی کا کہنا تھا کہ مشہور صحافی خاشجقی کا بہمانہ قتل محمد بن سلمان کے سر ہے اور ہم قاتل کو اپنے ملک میں ویلکم نہیں کرتے۔

واضح رہے کہ سعودی ولیعہد بن سلمان فروری کے وسط میں پاکستان کا ممکنہ دورہ کرنے والے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 401700

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/401700/بن-سلمان-کے-دورے-پاکستان-خلاف-زبردست-عوامی-احتجاج

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com