تاریخ شائع کریں2019 11 February گھنٹہ 13:07
خبر کا کوڈ : 401687

اسلامی انقلاب کی 40 ویں سالگرہ پر لاکھوں افراد شرکت

ایران میں اسلامی انقلاب کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر نکالی جانے والی ریلیوں میں لاکھوں افراد شریک
ایران میں اسلامی انقلاب کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر نکالی جانے والی ریلیوں میں لاکھوں افراد شریک ہیں جو امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں
اسلامی انقلاب کی 40 ویں سالگرہ پر لاکھوں افراد شرکت
ایران میں اسلامی انقلاب کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر نکالی جانے والی ریلیوں میں لاکھوں افراد شریک ہیں جو امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں۔

اسلامی انقلاب کی 40 ویں سالگرہ کی مناسبت سے مختلف شعبہ ہائے زندگی اور قوموں سے تعلق رکھنے والے ایرانی عوام آج صبح سویرے ہی سڑکوں پر نکل آئے جبکہ صبح 9 بجے ملک گیرریلیوں کا آغازہوا جن میں لاکھوں ایرانی مرد،عورتیں ،بچے اور بوڑھے شریک ہیں۔

ایران کے مختلف شہروں میں ہونے والی تقریبات اور ریلیوں میں حکومتی ارکان، مسلح افواج کے حکام، علمائے کرام ،  مذہبی رہنما اور اہم شخصیات بھی شریک ہیں.

ریلی کے شرکاء اسلام، مسلمانوں کے مابین اتحاد وحدت، انقلاب، رھبرانقلاب اسلامی کے حق میں اور اسی طرح امریکہ اور اسرائیل کے خلاف فلک شگاف نعرے لگا رہے ہیں۔

اس حوالے سے بڑی تقریب تہران کے آزادی اسکوائرمیں ہوگی جہاں صدر مملکت حسن روحانی ریلیوں کے اختتام پرعوامی اجتماع سے خطاب کریں گے.

ملک بھر میں ہونے والی جشن آزادی کی تقریبات میں ملی نغمے، اور ملکی ثقافت کے فروغ پرمبنی پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہاہے

بلاشبہ آج22 بھمن یعنی 11 فروری پوری ایرانی قوم کے لیے خوشی و مسرت کا دن ہے کیونکہ اس روز ایران نے ایک ظالم اور سامراجی حکومت سے آزادی حاصل کی تھی۔

سحرعالمی نیٹ ورک خوشی و مسرت اور جشن آزادی کے اس موقع پرتمام حریت پسندوں کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfcydjew6dxva.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ