تاریخ شائع کریں2019 10 February گھنٹہ 11:51
خبر کا کوڈ : 401506

جس نے اس ملک کو دیوالیہ کیا ہم اسے نہیں چھوڑیں گے

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بلوکی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس نے اس ملک کو دیوالیہ کیا
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بلوکی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس نے اس ملک کو دیوالیہ کیا ہم اسے نہیں چھوڑیں گے اور لٹیروں کو این آر او دینے کا مطلب ملک سے غداری کرنا ہو گا
جس نے اس ملک کو دیوالیہ کیا ہم اسے نہیں چھوڑیں گے
پاکستان کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ این آر او دینے کا مطلب ملک سے غداری کرنا ہو گا۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بلوکی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس نے اس ملک کو دیوالیہ کیا ہم اسے نہیں چھوڑیں گے اور لٹیروں کو این آر او دینے کا مطلب ملک سے غداری کرنا ہو گا۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں دو این آر او نے ملک کو مقروض کیا، این آر او کی وجہ سے طاقتور لوگوں نے سوچا کہ چوری کی کوئی سزا نہیں ہوتی، پرویز مشرف نے اقتدار بچانے کیلئے نواز شریف کو جانے دیا، کسی کو خوف نہیں تھا کیونکہ یہاں کوئی پوچھنے والا نہیں تھا، قرضوں کی قمیت عوام مہنگائی کی شکل میں ادا کرتی ہے، دس سال ملک کو تباہ کیا گیا اور اب کہتے ہیں کہ چھ ماہ میں پی ٹی آئی نے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ این آر او سے کرپٹ لوگوں کو حوصلہ ملا، نواز شریف اور زرداری نے 5،5 سال حکومت کی اور پھر پچھلے دس سال میں پاکستان کا قرضہ 30 ہزار ارب تک پہنچ گیا۔
https://taghribnews.com/vdcfxydjvw6dxta.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ