تاریخ شائع کریں۲۰ بهمن ۱۳۹۷ گھنٹہ ۲۳:۴۴
خبر کا کوڈ : 401438

فرانس میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرے جاری

سنیچرکو بھی ملک کے مختلف شہروں میں میکرون حکومت اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرے کئے
فرانس پریس کے مطابق یلوجیکٹ تحریک کے حامیوں نے گیارھویں سنیچرکو بھی ملک کے مختلف شہروں میں میکرون حکومت اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرے کئے
فرانس میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرے جاری
فرانس میں یلو جیکٹ تحریک کے حامیوں نے سنیچر کو اپنے مظاہروں میں پارلیمنٹ کی تحلیل کا مطالبہ کیا ہے۔

فرانس پریس کے مطابق یلوجیکٹ تحریک کے حامیوں نے گیارھویں سنیچرکو بھی ملک کے مختلف شہروں میں میکرون حکومت اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرے کئے۔ اس رپورٹ کے مطابق سنیچر کو دارالحکومت پیرس سمیت مختلف شہروں میں پیلی جیکٹیں پہنے ہوئے مظاہرین نے پہلے سے طے شدہ مراکز پر اجتماع کیا اور میکرون حکومت نیز سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف نعرے لگائے۔
یلوجیکٹ مظاہرین نے اس قانون کی مذمت کی جس کے ذریعے حکومت مخالف مظاہروں پر کچھ پابندیاں لگائی گئی ہیں اور پولیس کو مظاہرین کی سرکوبی کا اختیار دیا گیا ہے۔ مظاہرین نے اسی کے ساتھ پارلیمنٹ کی تحلیل کا مطالبہ بھی کیا۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ فرانس کی بلوا پولیس نے اس ہفتے بھی یلوجیکٹ مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کیا اور لاٹھی چارج نیز آنسو گیس کی شیلنگ کے ذریعے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس