تاریخ شائع کریں2018 8 December گھنٹہ 19:00
خبر کا کوڈ : 384332

ٹرمپ نے خط میں ڈومور کے بجائے پاکستان سے مدد مانگی ہے

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان سکھوں کو پاسپورٹ اورویزے کے بغیر پاکستان آنےکی اجازت دےگا
ٹرمپ نے خط میں ڈومور کے بجائے پاکستان سے مدد مانگی ہے
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان سکھوں کو پاسپورٹ اورویزے کے بغیر پاکستان آنےکی اجازت دےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان سکھوں کو پاسپورٹ اورویزے کے بغیر  پاکستان آنےکی اجازت دےگا۔ قریشی نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے خط میں اب ڈومور کے بجائے پاکستان سے مدد مانگی ہے ۔اطلاعات  کے مطابق ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت عوامی امنگوں کے مطابق کام کر رہی ہے ،گستاخانہ خاکوں کا مسئلہ اقوام متحدہ میں پیش کیا اور کشمیرکے معاملے کوبھرپورطریقے سے اجاگرکیا گیا ، کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں جنہیں ہم نظر انداز نہیں کر سکتے ،مسئلہ کشمیر کا حل خطے کے امن کے لئے ناگزیر ہے ،سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے اپنی آواز بلند کریں اور ہم انہیں دعوت دیتے ہیں کہ وہ  آئیں اورمل کر کشمیرڈےلندن میں منائیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قرشی کا کہنا تھا کہ  صدرٹرمپ نےایک سال پہلےجنوبی ایشیاکی پالیسی دی تھی لیکن اب ڈومور ڈومور کہنےوالوں نےمدد مانگ لی ہے،صدرٹرمپ نےخط لکھا اورافغانستان کے لیےمدد مانگی ہے ،عمران خان پہلےوزیراعظم ہیں جنہوں نےامریکی صدرسےدوٹوک بات کی،افغان امن عمل میں پاکستان اپنا کردارادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ کرتارپورراہداری کھولنےکااقدام خیرسگالی اور امن کیلیے ہے،ہمارےخیرسگالی کےپیغام کوپوری دنیا نےسراہا ہے ،کرتارپورراہداری کھلنے کے بعد سکھوں کو پاسپورٹ اورویزے کے بغیر  پاکستان آنےکی اجازت دیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcc10q1i2bq418.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ