تاریخ شائع کریں2018 8 December گھنٹہ 18:38
خبر کا کوڈ : 384313

ٹرمپ کے ساتھ کام کرنا کتنا مشکل تھا

ایک انٹرویو میں امریکہ کےسابق وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا
امریکہ کے سابق وزیرخارجہ کی جانب سے بے اصول کہے جانے پر امریکی صدر بھی چپ نہ رہے اور ٹلرسن کو احمق اور کاہل قرار دے دیا۔
ٹرمپ کے ساتھ کام کرنا کتنا مشکل تھا
امریکہ کے سابق وزیرخارجہ کی جانب سے بے اصول کہے جانے پر امریکی صدر بھی چپ نہ رہے اور ٹلرسن کو احمق اور کاہل قرار دے دیا۔

ایک انٹرویو میں امریکہ کےسابق وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا کہ اپنی مرضی کے مالک ٹرمپ کے ساتھ کام کرنا کتنا مشکل تھا ، انہیں بار بار سمجھانا پڑتا تھا کہ قانون اور معاہدوں کو نظرانداز کرکے کوئی کام نہیں کیا جاسکتا ۔ ٹلرسن کی اس تنقید پر ٹرمپ نے بھی فوری ٹوئٹ میں کہا کہ سابق وزیرخارجہ کے پاس مطلوبہ ذہنی صلاحیت ہی نہیں تھی وہ احمق اور کاہل انسان تھے ۔

واضح رہے کہ ٹرمپ اور ٹلرسن سے پسِ پردہ نوک جھوک اور اختلافات کے بعد ٹرمپ نے مارچ میں ٹلرسن کو عہدے سے ہٹا دیا تھا اور ٹلرسن وہ پہلے اور آخری شخص نہیں ہیں جس نے ٹرمپ کو بے اصول اور بے منطق قرار دیا ہے بلکہ بہت سے امریکی اور عالمی سیاستدانوں اور شخصیات نے تو ٹرمپ کی ذہنی صلاحیت پر بھی سوالات اٹھائے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcb8abffrhbwfp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ