طالبان نے 14 فوجیوں کو ہلاک کرکے 21 کو یرغمال بنا لیا
افغانستان میں طالبان کے ایک حملے میں 14افغان فوجی ہلاک ہو گئے
چوکیوں پر طالبان اور افغان فوجیوں کے درمیان 6گھنٹےلڑائی جاری رہی، بعد میں فوجی مدد آنے پر طالبان پسپا ہو گئے، تاہم اس سے قبل وہ 21 فوجیوں کو یرغمال بنا چکے تھے۔
شیئرینگ :
افغانستان میں طالبان کے ایک حملے میں 14افغان فوجی ہلاک ہو گئے، طالبان نے 21 فوجیوں کو یرغمال بھی بنا لیا۔
افغانستان کے صوبے ہرات کے صوبائی کونسل کے رکن نجیب اللہ محیبی کے مطابق طالبان نے گزشتہ رات ضلع شندد میں دو فوجی چوکیوں پر حملہ کیا۔ ان چوکیوں پر طالبان اور افغان فوجیوں کے درمیان 6گھنٹےلڑائی جاری رہی، بعد میں فوجی مدد آنے پر طالبان پسپا ہو گئے، تاہم اس سے قبل وہ 21 فوجیوں کو یرغمال بنا چکے تھے۔
نجیب اللہ محیبی نے اس حملےمیں طالبان کی ہلاکتوں کا ذکر نہیں کیا ہے۔
ادھرافغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہارمیں افغان سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشتگرد گروہ داعش کے 20 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔
فلسطینی وزارت صحت نے آج (ہفتہ) دوپہر کے وقت اعلان کیا کہ صیہونی حکومت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم کے 4 واقعات میں 37 فلسطینی شہریوں کو شہید اور 68 کو زخمی ...