تاریخ شائع کریں2018 7 December گھنٹہ 22:00
خبر کا کوڈ : 383952

یوکرینی حکومت کے منفی بیانات کو نظرانداز کر رہے ہیں

روس کے وزیر خارجہ نے یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ سے ملاقات میں کہا
مغربی ملکوں کا غیر حقیقت پسندانہ رویہ اور یوکرینی حکام کے تمام اقدامات سے چشم پوشی منفی پالیسی جاری رکھنے کے لئے یوکرینی حکومت کی ترغیب کا باعث بنی ہے۔
یوکرینی حکومت کے منفی بیانات کو نظرانداز کر رہے ہیں
روس کے وزیر خارجہ نے یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ سے ملاقات میں کہا ہے کہ مغربی ملکوں کا غیر حقیقت پسندانہ رویہ اور یوکرینی حکام کے تمام اقدامات سے چشم پوشی منفی پالیسی جاری رکھنے کے لئے یوکرینی حکومت کی ترغیب کا باعث بنی ہے۔

روس کے وزیر خارجہ لاوروف نے یورپ کی سیکورٹی و تعاون کی تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی سے ہونے والی ملاقات میں کہا ہے کہ یہ بات قابل افسوس ہے کہ مغربی ممالک، یوکرینی حکومت کے تمام منفی اقدامات اور بیانات کو نظرانداز کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں یوکرینی حکومت آبنائے کرچ میں اپنے بحری جہاز بھیجنے جیسے اشتعال انگیز اقدامات کر رہی ہے۔اس ملاقات میں یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے بھی کہا کہ یورپ کی سیکورٹی و تعاون کی تنظیم، آبنائے کرچ میں پیش آنے والی صورت حال اور مشرقی یوکرین کے علاقوں کے حالات کا جائزہ لے گی۔اس ملاقات میں روس کے وزیر خارجہ اور یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ نے دو طرفہ تعلقات اور اہم علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔فیڈریکا موگرینی نے جمعرات کو اسی طرح یوکرینی وزیر خارجہ پاول کلیمکین سے بھی ملاقات کی جس میں یوکرینی وزیر خارجہ نے انھیں روس اور یوکرین کے درمیان  پیدا ہونے والی کشیدگی کے بارے میں کی یف کے موقف سے آگاہ کیا۔
https://taghribnews.com/vdcjitet8uqeohz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ