QR codeQR code

امریکا کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 49 ہلاک

امریکا کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں انچاس افراد ہلاک و زخمی

7 Dec 2018 گھنٹہ 21:57

امریکا میں گن وائیلنس آرکائیو نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران امریکا کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے چھپن واقعات رونما ہوئے جن میں انیس افراد ہلاک اور تیس دیگر زخمی ہو گئے-


امریکا کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں انچاس افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

امریکا میں گن وائیلنس آرکائیو نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران امریکا کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے چھپن واقعات رونما ہوئے جن میں انیس افراد ہلاک اور تیس دیگر زخمی ہو گئے-

خبروں میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے زیادہ تر واقعات پنسلوانیا، ایلی نوئے، میری لینڈ، نیویارک اور ویرجینیا ریاستوں میں رونما ہوئے- خبروں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گذشتہ اڑتالیس گھنٹے میں امریکا کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے ایک سو انچاس واقعات ریکارڈ کئے گئے جن میں چھتیس افراد ہلاک اور چھیہتر دیگر زخمی ہوئے-

امریکی کانگریس میں اسلحہ ساز کمپنیوں کے اثر و رسوخ کی وجہ سے امریکا میں آزادانہ طور پر اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی کا قانون منظور نہیں ہو پا رہا ہے جبکہ موجودہ امریکی صدر ٹرمپ خود بھی گن کلچر کے حق میں ہیں-


خبر کا کوڈ: 383951

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/383951/امریکا-کے-مختلف-علاقوں-میں-فائرنگ-سے-49-ہلاک

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com