تاریخ شائع کریں2018 7 December گھنٹہ 18:37
خبر کا کوڈ : 383936

آئرلینڈ میں اسرائیلی اشیاء کی خرید و فروش پر پابندی

صیہونیوں کے ساتھ تجارت پر پابندی کے بل کی منظوری دے دی
آئرلینڈ کے سینیٹروں نے مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں اقتصادی سرگرمیوں کو کنٹرول کرنے سے متعلق ایک بل کا جائزہ لیتے ہوئے اس کی منظوری دے دی
آئرلینڈ میں اسرائیلی اشیاء کی خرید و فروش پر پابندی
آئرلینڈ کی سینیٹ نے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں آباد صیہونیوں کے ساتھ تجارت پر پابندی کے بل کی منظوری دے دی۔

آئرلینڈ کے سینیٹروں نے مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں اقتصادی سرگرمیوں کو کنٹرول کرنے سے متعلق ایک بل کا جائزہ لیتے ہوئے اس کی منظوری دے دی۔اس بل کی بنیاد پر مقبوضہ علاقوں میں اسرائیل کی تعمیر کردہ کمپنیوں کے ساتھ تجارت اور ان کی مصنوعات درآمد نیز انھیں کچھ بھی برآمد کئے جانے کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔

اس بل کے مطابق قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پانچ برس جیل کی سزا اور ڈھائی لاکھ یورو کا جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔البتہ اس بل کے نفاذ سے قبل اس کی آئرلینڈ کے ایوان نمائندگان میں بھی منظوری ضروری ہو گی۔

آئرلینڈ کے ایک آزاد سینیٹر فرانسس بلیک نے ٹوئٹ کیا ہے کہ آئرلینڈ، یورپی یونین کا پہلا ایسا ملک ہو گا جو فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں قائم اسرائیلی کمپنیوں اور صیہونی انتہا پسندوں کا بائیکاٹ کرے گا۔ اس سے قبل آئرلینڈ کے وزیر خارجہ سائمن کاوینے نے بھی ایک ٹوئٹ میں بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے پر تنقید کی تھی اور اس قسم کے اقدام کو اشتعال انگیز قرار دیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcbffbf0rhbw9p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ