QR codeQR code

ٹرمپ نے ایٹمی معاہدے کو المناک معاہدہ قرار دیا

ایران کی پرامن جوہری سرگرمیوں پر اپنی مخالفت کا اعلان کیا

7 Dec 2018 گھنٹہ 18:34

امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے خلاف بے بنیاد دعؤوں کا اعادہ کرتے ہوئے ایران کی پرامن جوہری سرگرمیوں پر اپنی مخالفت کا اعلان کیا۔


امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے خلاف بے بنیاد دعؤوں کا اعادہ کرتے ہوئے ایران کی پرامن جوہری سرگرمیوں پر اپنی مخالفت کا اعلان کیا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کی رات وائٹ ہاؤس میں یہودیوں کی حنوکا عید کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر ایٹمی معاہدے کو المناک معاہدہ قرار دیا اور کہا کہ یہ وحشتناک معاہدہ طے نہیں پانا چاہئے تھا۔انھوں نے کہا کہ ایران امریکہ کے ہاتھوں ایسی پابندیوں سے دوچار ہے کہ جس کا اب تک کسی بھی ملک نے سامنا نہیں کیا تھا۔ٹرمپ نے  کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی مخالفت کرنے کی بنا پر ایران کو بقول ٹرمپ ہرگز جوہری ہتھیار نہیں بنانے دیا جائے گا۔ٹرمپ نے یہ دعوی ایسی حالت میں کیا ہے کہ ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی اب تک اپنی چودہ باضابطہ رپورٹوں میں اس بات کا اعلان کر چکی ہے کہ ایران، ایٹمی معاہدے پر کاربند ہے اور اس کی جوہری سرگرمیاں پرامن مقاصد کے لئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 383935

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/383935/ٹرمپ-نے-ایٹمی-معاہدے-کو-المناک-معاہدہ-قرار-دیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com