QR codeQR code

جنوبی لبنان کے شہریوں کو اسرائیل دھمکی دے رہا ہے

اسرائیل لبنان کو جارحیت کا نشانہ بنانے کی تیاری کر رہا ہے

7 Dec 2018 گھنٹہ 18:17

غاصب صیہونیوں نے لبنان کے مواصلاتی سسٹم میں نفوذ اور جنوبی لبنان کی سرحد پر واقع کفرکلا کے عام شہریوں کو پیغام ارسال کر کے انھیں دھمکی دی ہے


لبنان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل لبنان کو جارحیت کا نشانہ بنانے کی تیاری کر رہا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزیر خارجہ جبران باسیل نے کہا ہے کہ غاصب صیہونیوں نے لبنان کے مواصلاتی سسٹم میں نفوذ اور جنوبی لبنان کی سرحد پر واقع کفرکلا کے عام شہریوں کو پیغام ارسال کر کے انھیں دھمکی دی ہے۔انھوں نے اقوام متحدہ میں لبنان کے مندوب سے کہا ہے کہ وہ لبنان پر جارحیت کے لئے صیہونی حکومت کی تیاری اور سیاسی و سفارتی یلغار نیز کفرکلا کے لوگوں کو پیغامات ارسال کر کے دھمکی دیئے جانے کے بارے میں اقوام متحدہ میں شکایت کریں۔فلسطین سے ملنے والی لبنان کی سرحد پر واقع کفرکلا کے لوگوں کا کہنا ہے کہ انھیں صیہونی حکومت کی جانب سے لبنان پر حملہ کئے جانے کے بارے میں صوتی پیغامات ملے ہیں۔صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے جمعرات کو کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی لبنان میں داخل ہو سکتے ہیں۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ غاصب صیہونی حکومت قرارداد سترہ سو ایک کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 383931

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/383931/جنوبی-لبنان-کے-شہریوں-کو-اسرائیل-دھمکی-دے-رہا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com