QR codeQR code

حماس کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرانے کی امریکی کوشش ناکام

مذمتی قرارداد منظور کرانے کی امریکی کوشش ناکام ہوگئی

7 Dec 2018 گھنٹہ 12:57

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یورپ کی حمایت کے باوجود امریکا کو مطلوبہ دو تہائی اکثریت کی حمایت نہ مل سکی۔


اقوام متحدہ میں فلسطینی تنظیم حماس کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرانے کی امریکی کوشش ناکام ہوگئی۔

خبروں کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یورپ کی حمایت کے باوجود امریکا کو مطلوبہ دو تہائی اکثریت کی حمایت نہ مل سکی۔

فلسطینی تنظیم حماس کے خلاف مذمتی قرارداد امریکی سفیر نکی ہیلی نے پیش کی تھی۔

نکی ہیلی کی پیش کردہ قرار داد کے حق میں 87 ووٹ آئے جبکہ 57 ممالک نے قرارداد کی مخالفت کی جبکہ 33 ملکوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔


خبر کا کوڈ: 383844

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/383844/حماس-کے-خلاف-مذمتی-قرارداد-منظور-کرانے-کی-امریکی-کوشش-ناکام

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com