تاریخ شائع کریں۱۶ آذر ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۲:۵۷
خبر کا کوڈ : 383844

حماس کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرانے کی امریکی کوشش ناکام

مذمتی قرارداد منظور کرانے کی امریکی کوشش ناکام ہوگئی
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یورپ کی حمایت کے باوجود امریکا کو مطلوبہ دو تہائی اکثریت کی حمایت نہ مل سکی۔
حماس کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرانے کی امریکی کوشش ناکام
اقوام متحدہ میں فلسطینی تنظیم حماس کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرانے کی امریکی کوشش ناکام ہوگئی۔

خبروں کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یورپ کی حمایت کے باوجود امریکا کو مطلوبہ دو تہائی اکثریت کی حمایت نہ مل سکی۔

فلسطینی تنظیم حماس کے خلاف مذمتی قرارداد امریکی سفیر نکی ہیلی نے پیش کی تھی۔

نکی ہیلی کی پیش کردہ قرار داد کے حق میں 87 ووٹ آئے جبکہ 57 ممالک نے قرارداد کی مخالفت کی جبکہ 33 ملکوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس