تاریخ شائع کریں2018 7 December گھنٹہ 12:50
خبر کا کوڈ : 383841

سوئیڈن میں یمن سے متعلق امن کانفرنس کا انعقاد

یمن سے متعلق امن مذاکرات سوئیڈن میں شروع ہو گئے
سعودی حکومت کی طرف سے گذشتہ کئی مہینے سے کھڑی کی جانے والی رکاوٹوں کے بعد سرانجام یمن سے متعلق امن مذاکرات سوئیڈن میں شروع ہو گئے۔
سوئیڈن میں یمن سے متعلق امن کانفرنس کا انعقاد
سعودی حکومت کی طرف سے گذشتہ کئی مہینے سے کھڑی کی جانے والی رکاوٹوں کے بعد سرانجام یمن سے متعلق امن مذاکرات سوئیڈن میں شروع ہو گئے۔

اسٹاک ہوم میں یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔ اس سے پہلے یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارٹن گریفتھس اور سوئیڈن کے وزیر خارجہ نے ایک پریس کانفرنس کو بھی خطاب کیا-

صنعا ہوائی اڈے اور الحدیدہ بندرگاہ کو کھول دیا جانا، محاصرے کا خاتمہ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی اور انسان دوستانہ امداد کی ترسیل اس دور کے مذاکرات کے اہم ترین موضوعات ہیں-

یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارتین گریفتھس نے نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران کہا کہ دو سال سے زائد عرصے سے مذاکراتی عمل کے تعطل کے بعد یمن میں جنگ کو روکنے اور ایک پرامن حل تلاش کرنے کی کوشش کے تحت دوبارہ مذاکرات کی میز پر بیٹھ رہے ہیں-

اقوام متحد کے خصوصی نمائندے نے خبردار کیا کہ بھوک اور حفظان صحت کی انتہائی خراب صورتحال نے یمن میں ایک بحران پیدا کر دیا ہے-

یمن سے متعلق صلح مذاکرات چھے ستمبر کو جنیوا میں شروع ہونے والے تھے لیکن سعودی عرب کی مخالفتوں کی بنا پر یہ مذاکرات ملتوی ہو گئے تھے-
https://taghribnews.com/vdcgtw9wqak9774.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ