تاریخ شائع کریں2018 6 December گھنٹہ 16:58
خبر کا کوڈ : 383743

کشمیر پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کریں گے

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے کہا
محمد فیصل نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ مسئلہ کشمیر پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کریں گے اور یہ بات ذہن سے نکال دینی چاہیے کہ کرتار پورکی وجہ سے کشمیر کا معاملہ پیچھے چلا جائے گا
کشمیر پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کریں گے
پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔
مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ مسئلہ کشمیر پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کریں گے اور یہ بات ذہن سے نکال دینی چاہیے کہ کرتار پورکی وجہ سے کشمیر کا معاملہ پیچھے چلا جائے گا۔ محمد فیصل نے کہا کہ چینی سرکاری ٹی وی پر کشمیرکو بھارت کا حصہ بنانے کی خبریں غلط ہیں، چین نے معاملے پر پاکستان کو تفصیلات سے آگاہ کیا، چین نے کشمیر کو سفید رنگ میں ظاہرکیا جب کہ چینی سرکاری ٹی وی نے تسلیم شدہ نقشہ استعمال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ جموں اورکشمیرکا معاملہ پس پشت نہیں ڈالنے دیں گے۔ مسئلہ کشمیرپرہرگزسمجھوتہ نہیں کریں گے جب کہ  بھارت کو ذہن سے نکال دینا چاہیے کہ کرتارپورکی وجہ سے جموں کشمیر کا معاملہ پیچھے چلا جائے گا۔
https://taghribnews.com/vdchkxnxx23n6qd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ