تاریخ شائع کریں2018 6 December گھنٹہ 16:53
خبر کا کوڈ : 383742

فرانس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پوری طرح سے واپس لے لی گئی

فرانسیسی حکومت قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے پر مجبور ہو گئی
فرانس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والی احتجاجی تحریک کا دائرہ پھیل جانے کے بعد فرانسیسی حکومت قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے پر مجبور ہو گئی۔
فرانس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پوری طرح سے واپس لے لی گئی
فرانس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والی احتجاجی تحریک کا دائرہ پھیل جانے کے بعد فرانسیسی حکومت قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے پر مجبور ہو گئی۔

فرانس کے وزیراعظم فلیپس ایڈورڈ نے کہا  ہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ جو اس نے چھے مہینے کے لئے معطل کر دیا تھا اب اسے پوری طرح سے واپس لے لیا-

حکومت نے نئے عیسوی سال کے آغاز سے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا تھا- اس سے پہلے فرانس کی سینیٹ نے جس میں اکثریت دائیں بازو کی جماعت کی ہے، ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی مخالفت کی تھی-

فرانس میں یلو جیکٹ کے مظاہرے تین ہفتے سے جاری ہیں۔ اس دوران مظاہرین نے صدر میکرون کے استعفے کا بھی مطالبہ کیا ہے- مظاہرین نے صدر میکرون کی اقتصادی اصلاحات کی بھی سخت مذمت کی ہے-

اس درمیان اطلاعات ہیں کہ فرانس کے دو سو سے زیادہ اسکولوں اور کالجوں کے طلبا نے بھی سرمایہ داری کے خلاف جاری احتجاجی تحریک کی حمایت میں کلاسوں کا بائیکاٹ  کر رکھا ہے- گذشتہ سترہ نومبر سے فرانس میں  شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں کا دائرہ اب فرانس سے نکل کر دیگر یورپی ملکوں منجملہ ہالینڈ اور بیلجیئم میں بھی پھیل گیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgtw9wxak97u4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ