تاریخ شائع کریں2018 6 December گھنٹہ 16:46
خبر کا کوڈ : 383740

آئی این ایف معاہدے کو ہر حال میں باقی رہنا طاہیے

فیڈریکا موگرینی نے آئی این ایف معاہدے کا تحفظ کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی
یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ آئی این ایف معاہدے سے یورپ میں تیس سال تک امن و سلامتی کی ضمانت فراہم ہوئی ہے
آئی این ایف معاہدے  کو ہر حال میں باقی رہنا طاہیے
یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے آئی این ایف معاہدے کا تحفظ کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

فرانس پریس کے مطابق یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ آئی این ایف معاہدے سے یورپ میں تیس سال تک امن و سلامتی کی ضمانت فراہم ہوئی ہے۔انھوں نے کہا کہ اس معاہدے پر مکمل طور پر عمل کیا جانا ضروری ہے اور سب کو چاہئے کہ اس معاہدے کا تحفظ کرنے کی کوشش کریں۔واضح رہے کہ امریکہ نے بدھ کے روز روس کو اس معاہدے میں اپنی یکطرفہ طور پر رکنیت معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے بھی نامہ نگاروں سے گفتگو میں بتایا ہے کہ امریکہ نے روس کو اپنے فیصلے کے بارے میں ایک مراسلہ ارسال کیا ہے۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ امریکہ کے اس فیصلے کا مناسب جواب دیا جائے گا۔واضح رہے کہ جوہری ہتھیاروں کے کنٹرول کے سلسلے میں یہ معاہدہ سرد جنگ کے بعد کا اہم ترین معاہدہ رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdceex8x7jh8vfi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ