تاریخ شائع کریں2018 6 December گھنٹہ 16:42
خبر کا کوڈ : 383739

ری فیولنگ آپریشن کے دوران امریکی جنگی طیارہ تباہ ہوگیا

2 طیارے جاپان کے قریب سمندر میں ری فیولنگ آپریشن کے دوران تباہ
امریکی حکام کے مطابق تباہ ہونے والے طیاروں میں ایف 18 فائٹر اور سی ون تھرٹی شامل ہیں، دونوں طیاروں نے جنوبی جاپان کے اواکونی ایئر اسٹیشن سے اڑان بھری تھی۔
ری فیولنگ آپریشن کے دوران امریکی جنگی طیارہ تباہ ہوگیا
امریکی فوجی کے 2 طیارے جاپان کے قریب سمندر میں ری فیولنگ آپریشن کے دوران تباہ ہو گئے۔

امریکی حکام کے مطابق تباہ ہونے والے طیاروں میں ایف 18 فائٹر اور سی ون تھرٹی شامل ہیں، دونوں طیاروں نے جنوبی جاپان کے اواکونی ایئر اسٹیشن سے اڑان بھری تھی۔

امریکی حکام کا مزید کہنا تھا کہ جب حادثہ ہوا تب دونوں طیارے معمول کی تربیتی پرواز پر تھے، حادثے کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق سی ون تھرٹی ٹینکر پر عملے کے 5 اور ایف 18 فائٹر پر 2 ارکان سوار تھے، ایک اہل کار کو بچا لیا گیا جبکہ 6 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔
https://taghribnews.com/vdcc11q1o2bq4m8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ