تاریخ شائع کریں2018 6 December گھنٹہ 11:48
خبر کا کوڈ : 383646

چابہار میں سکیورٹی فورسز کی چھاونی پر دھماکہ

شہر چابہار میں آج دہشتگردوں نے ایک بزدلانہ کارروائی کی
سیستان و بلوچستان کے ساحلی شہر چابھار میں دہشتگردوں نے آج صبح بارودی مواد سے بھری گاڑی سکیورٹی فورسز کی چھاونی سے ٹکرا دی۔
چابہار  میں سکیورٹی فورسز کی چھاونی پر دھماکہ
اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے ساحلی شہر چابہار میں آج دہشتگردوں نے ایک بزدلانہ کارروائی کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے  ساحلی شہر چابھار کے کمشنررحم دل بامری نے کہا کہ دہشتگردوں نے آج صبح بارودی مواد سے بھری گاڑی سکیورٹی فورسز کی چھاونی سے ٹکرا دی۔

صوبہ سیستان و بلوچستان کے گورنر ہاوس کے سکیورٹی کے معاون محمد ہادی مرعشی نے بھی چابہار میں آج ہونے والے دھماکے کی تائید کی ہے۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق آج کے دہشتگردانہ حملے میں کئی افراد شہید یا زخمی ہو گئے ہیں۔ مزید تفصیلات تھوڑی دیر بعد۔
https://taghribnews.com/vdcjxtetmuqeomz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ