تاریخ شائع کریں2018 6 December گھنٹہ 11:27
خبر کا کوڈ : 383632

زلمے خلیل زاادہ اور طالبان رہنما کا بیک وقت دورہ اسلام آباد

2 روزہ دورے کے دوران انہوں نے ملک کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔
امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے دورہ اسلام آباد کےموقع پر 4 طالبان رہنما بھی پاکستان میں موجود تھے۔
زلمے خلیل زاادہ اور طالبان رہنما کا بیک وقت دورہ اسلام آباد
امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے دورہ اسلام آباد کےموقع پر 4 طالبان رہنما بھی پاکستان میں موجود تھے۔

امریکا کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان زلمے خلیل زاد 4 دسمبر کو اسلام آباد پہنچے تھے اپنے 2 روزہ دورے کے دوران انہوں نے ملک کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔

دوسری جانب ایسوسی ایٹڈ پریس نے افغان طالبان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان چاروں رہنماؤں میں طالبان کے سعودی عرب میں سابق سفیر شاہ الدین دلاور، صوبہ لوگر کے سابق گورنر ضیاء الرحمان مدنی، سابق سفارت کار سہیل شاہین اور صلاح حنفی شامل ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ طالبان رہنما کا یہ دورہ قطر میں ہونے والی مزید بات چیت کی تیاریوں کا حصہ ہوسکتا ہے کیونکہ زلمے خلیل زاد رواں ماہ اسی سلسلے میں قطر جائیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcexx8xwjh8vpi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ