تاریخ شائع کریں2018 6 December گھنٹہ 11:20
خبر کا کوڈ : 383627

آئی این ایف خاتمے سے پوری دنیا ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہوجائے گی

روس اس معاہدے پر پوری طرح سے کار بند ہے
آئی این ایف معاہدے کو امریکا کے ذریعے معطل کردئے جانے کے اعلان کے باوجود روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ روس اس معاہدے پر پوری طرح سے کار بند ہے
آئی این ایف خاتمے سے پوری دنیا ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہوجائے گی
آئی این ایف معاہدے کو امریکا کے ذریعے معطل کردئے جانے کے اعلان کے باوجود روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ روس اس معاہدے پر پوری طرح سے کار بند ہے

روسی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ روس آئی این ایف معاہدے پر پوری طرح سے کاربند ہے اور اس پر عمل کررہا ہے - روسی حکام نے بارہا کہا ہے کہ اس معاہدے سے امریکا کے ممکنہ طور پر نکل جانے سے پوری دنیا ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہوجائے گی - روس نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ ہوئےاس معاہدے کے نفاذ میں حائل سبھی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئےتیار ہے - امریکی صدر ٹرمپ نے کچھ عرصے قبل روس پر آئی این ایف معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتےہوئے کہ دھمکی دی تھی کہ امریکا اس معاہدے سے نکل جائے گا - امریکی وزیرخارجہ پمپیئو نے بھی منگل کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ واشنگٹن آئی این ایف معاہدے پر عمل درآمد کو ساٹھ روز کے لئے معطل کررہا ہے تاکہ ماسکو اس عرصےمیں اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنائے اور اگر روس نے ایسا نہ کیا تو امریکا اس معاہدے سے نکل جائے گا - آئی این ایف معاہدہ انیس سو اسّی کے عشرے میں اس وقت کے امریکی صدر ریگن اورسابق سویت یونین کے سربراہ میخائل گورباچف کے درمیان ہوا تھا -
https://taghribnews.com/vdcirpapyt1avq2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ