تاریخ شائع کریں2018 5 December گھنٹہ 20:12
خبر کا کوڈ : 383582

اسرائیل کی ناجائز ریاست کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مشاورتی اجلاس میں جو البصیرہ اسلام آباد میں منعقد ہوا
پاکستان میں بعض قوتیں اسرائیل کی ناجائز ریاست کو تسلیم کرنے کے لئے راہ ہموار کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ پاکستان کے عوام اور مذہبی قوتیں اس کے خلاف مزاحمت کریں گی۔
اسرائیل کی ناجائز ریاست کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے
پاکستان میں بعض قوتیں اسرائیل کی ناجائز ریاست کو تسلیم کرنے کے لئے راہ ہموار کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مشاورتی اجلاس میں جو البصیرہ اسلام آباد میں منعقد ہوا اورجس کی صدارت کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر نے کی کہا گیا ہے کہ کونسل پاکستان میں آئینی و قانونی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اور ملک کے مختلف حصوں سے مساجد کی تالا بندی کی خبریں تشویش ناک ہیں۔ مشاورتی اجلاس میں اس امر پر اظہار افسوس کیا گیا کہ پاکستان میں بعض قوتیں اسرائیل کی ناجائز ریاست کو تسلیم کرنے کے لئے راہ ہموار کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ پاکستان کے عوام اور مذہبی قوتیں اس کے خلاف مزاحمت کریں گی۔

کونسل کے قائدین نے فیصلہ کیا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے فرامین کی روشنی میں فلسطینیوں کے حقوق کا دفاع جاری رکھا جائے گا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ 13 دسمبر 2018 کو فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیلی مظالم کے خلاف ایک کانفرنس اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی، جس سے کونسل کے قائدین اور اہم سیاسی شخصیات خطاب کریں گی۔
https://taghribnews.com/vdcivpaprt1avw2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ