تاریخ شائع کریں2018 5 December گھنٹہ 18:48
خبر کا کوڈ : 383559

صدر روحانی کا ایرانی عوام سے استقامت اور پائیداری پر زور دیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے صوبہ سمنان کے اپنے دورے میں ایران کے خلاف امریکا کی غیر قانونی پابندیوں کو ایرانی عوام سے واشنگٹن کی دشمنی کا ثبوت بتایا
صدر روحانی کا ایرانی عوام سے استقامت اور پائیداری پر زور دیا
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے مشکلات اور پابندیوں کے مقابلے میں ایرانی عوام کی استقامت اور پائیداری پر زور دیا ہے

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے صوبہ سمنان کے اپنے دورے میں ایران کے خلاف امریکا کی غیر قانونی پابندیوں کو ایرانی عوام سے واشنگٹن کی دشمنی کا ثبوت بتایا اور کہا کہ ایرانی مشکلات اور سختیوں سے گھبرا کر اپنی خود مختاری کا سودا نہیں کریں گے -  ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکام یہ سمجھ رہے تھے کہ اقتصادی دباؤ ڈال کر وہ ایرانی عوام کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرسکتے ہیں لیکن اب ان کی سمجھ میں یہ بات آگئی ہے کہ یہ ان کی بھول تھی - صدر حسن روحانی نے کہا کہ آج ایرانی عوام کے دشمنوں کی پسپائی کے آثار  پوری دنیا میں نمایاں ہونے لگے ہیں - ان کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام نے اپنی دانشمندی ، درایت اور فداکاری کے ذریعے دشمنوں کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے - صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایران کے دشمنوں نے ان راستوں جو انہوں نے ایرانی عوام کے خلاف اپنا رکھا ہے پسپائی اختیار کرلی ہے اور اس پوری محاذ آرائی میں فتح ایرانی عوام کی  ہوئی ہے - صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اس سے قبل صوبہ سمنان کی یونیورسٹیوں کے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے ممالک ایٹمی معاہدے سے قبل ایران پر تنقید کرتے تھے لیکن آج وہ سب امریکاکی مذمت کررہے ہیں - انہوں نے کہا کہ ایٹمی معاہدے نے دنیا کے ملکوں کے ساتھ ایران کی تجارت کے راستے کو کھول دیا ہے اور بڑے پیمانے پر ایران میں سرمایہ آیا ہے - اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ ایران کے سامنے کوئی بھی مشکل نہیں ہے اور یقینی طور پر ایرانی عوام اپنے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے امریکا کو شکست دیں گے - ان کا کہنا تھا کہ ایران آج بین الاقوامی میدان میں کامیاب ہے اور امریکی صدر ٹرمپ کو شکست ہوچکی ہے اور وہ سلامتی کونسل میں یک و تنہا پڑ گئے ہیں -  
https://taghribnews.com/vdccp1q1o2bq4p8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ