تاریخ شائع کریں۱۳ آذر ۱۳۹۷ گھنٹہ ۲۰:۱۸
خبر کا کوڈ : 383175

شیعہ اور سنی جوان مل کر اسرائیل کے غرور کو خاک میں ملا دیں گے

تہرانی عوام کے نمائندہ حجت الاسلام و المسلمین " روح اللہ حسینیان" نے کہا
لبنان میں مٹھی بھر شیعہ جوانوں نے اسرائیل کو ذلت سے ہمکنار کیا اور اب حماس کے سنی جوان حزب اللہ کے شیعہ جوانوں کے ساتھ مل کر اسرائیل کے غرور کو خاک میں ملا دیں گے۔
شیعہ اور سنی جوان مل کر اسرائیل کے غرور کو خاک میں ملا دیں گے
شیعہ اور سنی جوان مل کر اسرائیل کے غرور کو خاک میں ملا دیں گے

 تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق مجلس شوری اسلامی میں تہرانی عوام کے نمائندہ حجت الاسلام و المسلمین " روح اللہ حسینیان" نے تقریب خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ، دشمن، اسلام میں سازشوں کے زریعہ تفرقہ ایجاد کرنے میں کامیاب ہوا اور امت اسلامی کو ہدف تک پہچنے میں حائل ہوگیا لیکن وحدت کانفرنس نے دشمن کی ان سازشوں کو ناکام بنا دیا اور مسلمانوں کو تفرقہ سے نکال کر وحدت کی جانب لے آئی اور ایک امت کی شکل دے دی۔
انہوں نے کہا افسوس کے ساتھ کچھ اسلامی ممالک بھی اسرائیل کے ساتھ اس کی سازشوں میں شامل ہیں اور مسلمانوں کے درمیان تفرقہ انگیزی کرکے صہیونی مقاصد کو تقویت دے رہے ہے ،لیکن اگر صرف ان مسلمان ممالک کی عوام ہی اتحاد کے لیے کوششیں کرے تو حکومتوں کی مدد کی ضرورت نہیں رہے گی اور یہ حکومیتیں بے بس ہوجائےگی۔
لبنان میں مٹھی بھر شیعہ جوانوں نے اسرائیل کو ذلت سے ہمکنار کیا اور اب حماس کے سنی جوان حزب اللہ کے شیعہ جوانوں کے ساتھ مل کر اسرائیل کے غرور کو خاک میں ملا دیں گے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس