تاریخ شائع کریں2018 4 December گھنٹہ 20:14
خبر کا کوڈ : 383170

امریکہ سینچری ڈیل میں شکست خوردہ ہے

وحدت کانفرنس میں شریک دامغان شہر کے نمائندہ " ابو الفضل حسن بیگی" نے کہا
امریکہ نے اپنے غرور کے نشے میں قدس کو اسرئیل کا دارالحکومت تسلیم کیا اور اپنا سفارت خانہ قدس میں منتقل کردیا لیکن یہی مسلمانوں میں وحدت کا باعث بن گیا اور مسلمان ایسی مسئلہ کے گرد جمع ہوگئے ہیں
امریکہ سینچری ڈیل میں شکست خوردہ ہے
امریکہ سینچری ڈیل میں شکست خوردہ ہے

تقریب خبرا رساں ایجنسی کے مطابق وحدت کانفرنس میں شریک دامغان شہر کے نمائندہ " ابو الفضل حسن بیگی"  نے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا،وحدت کانفرنس کے بانی امام خمینی( رح) اور اس راہ کو آگے بڑھانے والے رہبر انقلاب اسلامی  ہیں اور انہی شخصیات کی بدولت مسلمانوں میں وحدت کے فروغ کے لیے کام کیا جا رہا ہے ، برطانیہ ، موساد سی آئی اے اور صہیونی طاقتیں مسلمانوں میں وحدت نہیں چاہتی اور تفرقہ کے زریعہ اقتدار حاصل کرنا چاہتی ہیں لیکن وحدت کانفرنس نے ان کی ان سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔
عالم اسلام کے علماء دشمن کی سازشوں کا شکار تھے لیکن وحدت کانفرنس نے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا ڈالا اور اس کا مشاہدہ علماء نے بھی کیا  اور اس عملی ثبوت کو دیکھ کر علماء میں ایک نئی امید ایجاد ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا امریکہ اور صہیونی نظام روز بروز کمزور ہوتا جا رہا ہے اور نظام جمہوری اسلامی کی استحکام اور استقامت میں اضافہ ہو رہا ہے،امریکہ سینچری ڈیل کے زریعہ اسرائیل کو ذلت و رسوائی سے نکالنا چاتا تھا اور خیال کرتا تھا کہ فلسطینی جوان استقامت سے تھک چکے ہیں لیکن حقتقت اس کے برعکس ثابت ہوئی اور امریکہ کی یہ سازش بھی ناکام ہوئی۔
امریکہ نے اپنے غرور کے نشے میں قدس کو اسرئیل کا دارالحکومت تسلیم کیا اور اپنا سفارت خانہ قدس میں منتقل کردیا لیکن یہی مسلمانوں میں وحدت کا باعث بن گیا اور مسلمان ایسی مسئلہ کے گرد جمع ہوگئے ہیں اور اسرائیل اور امریکہ کی شکست یقینی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcbzfbfgrhbw8p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ