تاریخ شائع کریں۱۳ آذر ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۸:۳۲
خبر کا کوڈ : 383140

پشاور میں صحافی فائرنگ سے ہلاک

خیبر یونین آف جرنلسٹس نے واقعے کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے
رِنگ روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈرائیور زخمی ہوا۔
پشاور میں صحافی فائرنگ سے ہلاک
خیبر یونین آف جرنلسٹس نے واقعے کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر نور الحسن گاڑی میں پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کیلئے جا رہے تھے کہ رِنگ روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈرائیور زخمی ہوا۔

سی سی پی او قاضی جمیل الرحمان نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور مقتول صحافی کی گاڑی کا معائنہ کیا۔میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے نائن ایم ایم پستول سے فائرنگ کی۔

خیبر یونین آف جرنلسٹس نے صحافی نورالحسن کے قتل کی شدید مذمت کی ہے اور آج احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس