تاریخ شائع کریں۱۳ آذر ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۸:۱۵
خبر کا کوڈ : 383139

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ایک اور مظلوم کی جان چلی گئی

فلسطینی کو گولی مار کر شہید کردیا
غرب اردن کے شہر طولکرم کے مغرب میں واقع الحی الغربی کے علاقے میں فلسطینیوں پر فائرنگ کر دی جس میں ایک بائیس سالہ فلسطینی نوجوان زخمی ہو گیا جو اسپتال میں دم توڑ گیا
اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ایک اور مظلوم کی جان چلی گئی
غرب اردن کے شہر طولکرم میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ایک اور فلسطینی کو گولی مار کر شہید کردیا

العالم نیوز چینل کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے منگل کے روز غرب اردن کے شہر طولکرم کے مغرب میں واقع الحی الغربی کے علاقے میں فلسطینیوں پر فائرنگ کر دی جس میں ایک بائیس سالہ فلسطینی نوجوان زخمی ہو گیا جو اسپتال میں دم توڑ گیا۔طولکرم کے علاقے پر غاصب صیہونی حکومت نے سن  انّیس سو سڑسٹھ میں قبضہ کیا اور سن ترانوے کے اوسلو معاہدے کے مطابق سن  انیس سو چورانوے سے یہ شہر فلسطین کی خودمختار انتظامیہ کے اختیار میں قرار پایا۔قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے جب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے غاصب صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں مزید تیزی آ گئی ہے اور جارحیت کے نئے دور میں اب تک تین سو پینتالیس فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس