QR codeQR code

جارح سعودی اتحاد کے حملوں کے جواب میں یمنی فوج کے میزائل حملے

صوبے عسیر میں فوجی ٹھکانوں پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے

4 Dec 2018 گھنٹہ 18:12

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جارح سعودی اتحاد کے حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے جنوبی صوبے عسیر میں فوجی ٹھکانوں پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔


یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جارح سعودی اتحاد کے حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے جنوبی صوبے عسیر میں فوجی ٹھکانوں پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے زلزال ایک بیلسٹک میزائلوں سے سعودی عرب کے جنوبی صوبے عسیر میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا-

اس درمیان یمنی فوج کے اسنائپروں نے بھی یمن کے مغربی ساحل پر چار سوڈانی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا-

یمنی فوج کے توپخانے کے یونٹ نے بھی یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ کے جنوب میں واقع الفازہ علاقے میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا-

قبل ازیں سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے شمالی صوبے صعدہ اور مغربی بندرگاہ الحدیدہ پر وحشیانہ بمباری کی جس میں چالیس سے زائد یمنی شہری شہید اور زخمی ہو گئے-


خبر کا کوڈ: 383137

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/383137/جارح-سعودی-اتحاد-کے-حملوں-جواب-میں-یمنی-فوج-میزائل-حملے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com